اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ
لال گنج کوتوالی علاقے کے بابو گنج دتہ کا پوروا گاوُں میں گزشتہ شب بائیک
سوار کی فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس کے بموجب ناگیندر یادو (18) بازار
سے پیدل گھر کی جانب آرہا تھا جیسے
ہی وہ پپرائمری اسکول کے نزدیک پہونچا اسی درمیان بائیک پر سوار دو لوگوں
نے اس کو گولی مار دی۔اسے شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں اس کی نازک دیکھتے ہوئے الہ آباد میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔